ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دینگے :خلیل اشرفی ،شبیر عثمانی

 ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دینگے :خلیل اشرفی ،شبیر عثمانی

چناب نگر(نامہ نگار)ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر میں مولانا ملک خلیل اشرفی ،مولانا قاری شبیر عثمانی،مولانا قا ری سلمان عثمانی ،مولانا احسن رضوان۔۔

حنیف مغل،مولانا ابوہریرہ،مولانا عمر عثمان ،مولانا سیف اللہنے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ پا کستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا پو ری دنیا کے مسلمانوں کے امیدوں کے محور اور اجتماعیت کا مرکز ہے ،ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ پاکستان کی بنیادجس نظریہ پر رکھی گئی تھی اور قائد اعظم ؒنے جو رہنما اصول وضع کئے تھے ہم نے من حیث القوم انکو نہ صرف بھلا دیا بلکہ ان سے انحراف برتنے پر رسوا ہورہے ہیں، ہمیں شہداء تحریک پاکستان کی قربانیوں کی لاج رکھتے ہوئے فرقہ واریت اور دہشت گردی کا ناسور کامتحد ہوکر مقابلہ کرناہوگا، اس حوالے سے لوگوں میں شعور بیدار کیاجائے ۔ عالمی استعمار اور اسکے گماشتوں نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تاہم پاکستان انشاء اﷲ تا قیامت قا ئم رہے گا، ہم ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،پاکستان کی حفاظت اپنے ایمان کا جزو سمجھتے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں