چنیوٹ:93گرانفروش گرفتار ،8 دکانداروں پر مقدمات

چنیوٹ:93گرانفروش گرفتار ،8 دکانداروں پر مقدمات

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرآصف رضا نے کہا کہ ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ 26 روز میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر8دکانداروں کیخلاف ایف آئی آرز جبکہ 93 گرانفروشوں کو گرفتار کرایا۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے 14 ہزار421 انسپکشنز کیں جس کے دوران اوورچارجنگ اور نرخنامے آویزاں نہ ہونے کی903 شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے دکانداروں کو 13لاکھ77ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈی سی آصف رضا نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹوں کے تسلسل سے وزٹ کرکے اشیائے ضروریہ کی زائد قیمت وصول اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن کا حکم دیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں