مجسٹریٹس کوناقص کارکردگی پر وارننگ،بہتری کی ہدایت

مجسٹریٹس کوناقص کارکردگی پر وارننگ،بہتری کی ہدایت

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداﷲ خرم نیازی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا ۔کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنزکو مزید موثر کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے کہا ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ناقص کارکرگی پر مجسٹریٹس کو وارننگ جاری کرتے کاکردگی کو بہتر بنانے کا ٹاسک دیا ۔ ڈپٹی کمشنر عبداﷲ خرم نیازی نے ریونیو ریکوری بارے محکمہ مال افسروں سے بھی میٹنگ کی۔ ریونیو افسروں نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں دو کروڑ کی ریکوریز کی گئیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ریکوریز کے حوالے سے ریونیو افسروں کو ٹاسک سونپتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ ریونیو عدالتوں میں زیر التوا کیسز کو فوری نمٹایا جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں