الائیڈ ہسپتال میں5سال بعد گردوں کی پیوندکاری شروع

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)گردوں کے مریضوں سے متعلق اچھی خبر۔ الائیڈ ہسپتال میں تقریباً 5 سال بعد گردوں کی پیوندکاری شروع کردی گئی۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے الائیڈ ہسپتال کو گردوں کی پیوندکاری کاری کی اجازت دے دی ۔
الائیڈ ہسپتال کو پیوند کاری کا اجازت نامہ مل چکاہے ۔ایم ایس الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر فہیم کا کہنا ہے کہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے قوانین کے تحت گردوں کی پیوند کاری کی جائے گی۔ اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔مستحق مریضوں کو گردے کے علاج معالجے کیلئے بہترین انتظامات کیئے جائیں گے۔