جی سی یو میں پہلی بارپیرا اتھلیٹکس گیمز کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

جی سی یو میں پہلی بارپیرا اتھلیٹکس گیمز کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار پیرا اتھلیٹکس گیمز کے لیے شعبہ جات۔۔۔

 اور یونیورسٹی کمیونٹی کالج سے خصوصی طلبہ کے کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ۔ جی سی یونیورسٹی پیرا اتھلیٹکس 2023 کے تحت کھلاڑی ریس، تھرو جمپ، بیڈ منٹن، بیس بال، باسکٹ بال، باڈی بلڈنگ، باکسنگ، فٹ بال، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس جیسے کھیلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ جی سی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس ذیشان خان کا کہنا ہے کہ کھیل سے طلبہ میں نظم وضبط کے ساتھ جیت اور ہار کو بہتر انداز میں منانے کا سلیقہ آتا ہے ۔ کھیل معذوری کے ساتھ رہنے والے لوگوں کو معاشرے میں اپنی شرکت بڑھانے ، انکی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے اور دقیانوسی تصورات کو چیلنج کرنے کا موقع فراہم کرنے سمیت معاشرے میں معاشی، معاشرتی اور ثقافتی تقسیم کو بھی ختم کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں