مجاہد عباس کاتبادلہ، سفیان بٹر ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا تعینات

  مجاہد عباس کاتبادلہ، سفیان بٹر  ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا تعینات

پینسرہ (نمائندہ دنیا) تھانہ ٹھیکریوالا میں آئے روز ایس ایچ او تبدیلی کی روایت نہ بدل سکی مجاہد عباس کو کلوز ٹو لائن کر کے سفیان بٹر کو تعینات کر دیا گیا۔

 تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ رحمان ٹائون میں دن دہاڑے ڈکیتی پر ایس ایچ او دوسرے شہر ہونے پر موقع پر نہ پہنچ سکے جس پر سی پی او نے تبدیل کر دیا آئے روز ایس ایچ او تبدیل ہونے سے اہم مقدمات التوا کا شکار ہو رہے ہیں ، سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں