منصورآباد66فٹا بازار میں تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوسکا

 منصورآباد66فٹا بازار میں تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوسکا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی غفلت سے منصورآباد 66 فٹا بازار میں تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوسکا۔۔

عرصہ دراز سے گرین بیلٹ پر بنایا گیا بازار پختہ تجاوزات کی شکل اختیار کرچکا ہے ۔ تجاوزات کیخلاف آپریشن نہ ہوسکا۔ بازار میں تجاوزات کے باعث شہریوں کا پیدل گزرنا محال ہوچکا ہے ۔ مگر ضلعی انتظامیہ و میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا جبکہ خصوصاً عید سے قبل شہریوں کی بڑی تعداد بازاروں کا رخ کرتی ہے منصورآباد 66فٹا بازار کےا تجاوزات کے باعث تل دھرنے کو جگہ نہیں بچتی اور شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ تجاوزات کو ختم کروایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں