نادرا دفاتر کے باہر ان پڑھ افرادکیلئے معلوماتی کائونٹر بنانے کامطالبہ

 نادرا دفاتر کے باہر ان پڑھ افرادکیلئے  معلوماتی کائونٹر بنانے کامطالبہ

پیرمحل ( نمائندہ دنیا )سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے ضلع بھر میں نادرا دفاتر کے باہر ان پڑھ عوام کی سہولت کیلئے معلوماتی کائونٹر بنایا جائے۔

نادرا سنٹر پیرمحل سمیت ضلع بھر کے نادرا دفاتر میں شناختی کارڈ یا دیگر دستاویزات بنوانے کے لیے آنے والے دیہاڑی دار مزدور اور ان پڑھ لوگوں کا سخت دھوپ میں گھنٹوں انتظار کے بعد جب ان کا نمبر آتا ہے تو یہ کہہ کر واپس بھیج دیا جاتاہے کہ فلاں چیز کم ہے یا والد، والدہ کو ساتھ لانا تھا ،ہر نادرا فس کے باہر معلوماتی کاوئنٹر بنایا جائے سائلین کے کاغذات بغیر قطار بنائے چیک کرے تاکہ عوام انتظار کے بعد کاغذات پر اعتراض سے بچ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں