جشن عید میلادالنبی ؐ،جی سی ویمن یونیورسٹی میں محفل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں محفل میلاد مصطفیٰ ہوئی۔
صدارت وائس چانسلر یونیورسٹی ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے کی جبکہ وزیراعظم کی خصوصی مشیر برائے انسانی حقوق و یمن امپاورمنٹ مشال ملک اور کمشنر فیصل آباد سلوت سعید مہمانان خصوصی تھیں۔ محفل میں اساتذہ ،طالبات اور ویمن چیمبر آف کامرس کی ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ طالبات نے ہدیہ نعت اور درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے تعلیم کے حصول کو مرد و خواتین کے لیے یکساں فریضہ قرار دیا تاکہ معاشرے کی ترقی میں برابر کے شریک ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی زندگی ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے مشعل راہ ہے ۔ محفل کے اختتام پر ملک وقوم کی ترقی کے لیے دعا بھی کی گئی۔