پولیس کو سمگلنگ کی اطلاع،شہری کو تشدد کا نشانہ بناڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جرائم پیشہ عناصرکے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دینے پر شہری کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ مدینہ ٹائون میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عدیل نامی شہری کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ سمگلنگ اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس شواہد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کرنے کی رنجش میں ملزموں کی جانب سے اسے اغوا کرلیاگیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ اسکی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کرنے کے ساتھ اسکے موبائل کا سارا ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کردیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔