خواتین پر تشدد اب نہیں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ

خواتین پر تشدد اب نہیں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پروٹیکشن کمیٹی کاپہلا اجلاس ضلع کونسل کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

انچارج سنٹر نے بتایا کہ پنجاب بھر میں تحفظ خواتین ترمیمی ایکٹ برائے انسدادتشدد 2022 کانفاذ عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت شہید بینظیر بھٹو کرائسز سنٹر کوخواتین تحفظ مرکز کا درجہ دے دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ قانون پر عمل نہ کرنے والوں کو تین ماہ سے دوسال تک قیداور 50 ہزار روپے سے پانچ لاکھ تک جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین پر تشدد اب نہیں  پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،ممکنہ تشدد کی شکار خواتین اطلاع کے لئے 1737پر اطلاع کرسکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات کے سد باب کے لئے کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر ہونگے جبکہ کمیٹی میں سی پی او،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی،لوکل گورنمنٹ،ڈ سٹرکٹ پبلک پراسکیوٹرکی نمائندگی کے علاوہ غیر سرکاری ممبران بھی شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں