سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو فائرنگ کرکے لہولہان کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو فائرنگ کرکے لہولہان کردیاگیا۔
تھانہ غلام آبادکے علاقے سبحان اللہ چوک میں اقبال نامی شہری کے بیٹے نثار کا ملزم ستار اور اسکے دیگر ساتھیوں کے ساتھ معمولی جھگڑا ہوگیا۔ جس بنا پر ملزموں کی جانب سے اسے فائرنگ کرکے لہولہان کردیا گیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔