جواں سالہ لڑکی کی مزاحمت ،مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔
تھانہ ملت ٹائون کے علاقے چک نمبر 119ج ب کی رہائشی خالدہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اسکی 17 سالہ بیٹی کو ملزم شکور کی جانب سے مبینہ طور پر قابو کرلیاگیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ جبکہ متاثرہ لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔