مجسٹریٹس روزانہ مزید موثر کارروائیاں کریں:نعیم سندھو

مجسٹریٹس روزانہ مزید موثر  کارروائیاں کریں:نعیم سندھو

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنزکو مزید موثر بنانے کے احکامات جاری کرتے کہا۔۔۔

 مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں ،ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ویژن کے مطابق عملدر آمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، اس ضمن میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،ڈپٹی کمشنر نے ناقص کارکرگی پر مجسٹریٹس کو وارننگ جاری کی اور کاکردگی کو بہتر بنانے کا ٹاسک تفویض کیا،اجلاس کو بتایا گیا کہ واں ماہ ابتک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 17682 دکانوں پر انسپکشنز کے دوران 614گرانفروش دکانداروں کو 13لاکھ84ہزار روپے جرمانہ کیا،39 گرانفروشوں کو حوالہ پولیس کیاجبکہ 3عادی قانون شکن کے خلاف ایف آئی آرکا اندراج بھی کروایا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں