تمام الحاق شدہ کالجز کیلئے کوالٹی انہانسمنٹ سیل لازمی قرار

تمام الحاق شدہ کالجز کیلئے کوالٹی  انہانسمنٹ سیل لازمی قرار

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تعلیمی معیار برقرار رکھے بغیر کسی کالج کو بی ایس پروگرام کروانے کی اجازت نہیں ملے گی۔ ایچ ای سی کی نئی گریجوایٹ سٹڈی پالیسی کے مطابق تمام الحاق شدہ کالجز میں کوالٹی انہانسمنٹ سیل بنانا لازم قرار دیا گیا ہے ۔

 جس پر عملدرآمد کیلئے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے تمام کالجز کو کیو ای سی کے قیام اور فوکل پرسن نامزد کرنے کا مراسلہ بھجوا دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر کالج کو کم سے کم دو پروگرامز کی سیلف اسیسمنٹ رپورٹ بھی جمع کروانا ہوگی۔ جی سی یو نے تمام الحاق شدہ کالجز کی ٹریننگ کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کوالٹی اشورنس سے کالجز کے فوکل پرسنز کو گائیڈ کیا جاسکے ۔ کوالٹی انہانسمنٹ سیل بارے ٹریننگ 28 نومبر سے شروع ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں