سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کاتعمیراتی منصوبوں پر عمل کا جائزہ

 سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کاتعمیراتی منصوبوں پر عمل کا جائزہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر،نمائندہ دنیا)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب ڈاکٹر ارشاد نے پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے گوجرہ کا دورہ کیا اور۔۔۔

 مشن مونگی اور ٹوبہ گوجرہ روڈ کے علاوہ سالڈ ویسٹ مشینری کے لئے پارکنگ شیڈزکے جاری کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے حسنیہ کالونی رو ڈکا دورہ کرکے ٹف ٹائلز کی تنصیب کے کام کا بھی معائنہ کیااورشفافیت کو یقینی بنانے کی تاکیدکرتے کہا کہ مقررہ ٹائم لائن میں پراجیکٹ کو مکمل کرنے کا حکم دیا۔ سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ شدید عوامی ضرورت کے اس منصوبہ کی انسپکشن کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔ایم ڈی سید زاہد عزیز،اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نعمان ڈوگر،چیف آفیسر اشتیاق احمداور دیگر افسربھی ہمراہ تھے ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے اجلاس کی صدارت بھی کی اور پنجاب سٹیز پروگرام پر عملدرآمد بارے بریفنگ لی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں