371 غیر قانونی سوسائٹیز میں خرید و فروخت جاری

371 غیر قانونی سوسائٹیز میں خرید و فروخت جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں تقریباً 767 نجی ہائوسنگ سوسائٹیز موجود اور محض 176 ہی منظور شدہ۔ فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 371 سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیا گیا ۔۔۔

جبکہ 220 ہائوسنگ سوسائٹیز کی منظوری انڈر پراسس لیکن غیر قانونی قرار دینے کے باوجود نہ تو انہیں سربمہر و مسمار کیا گیا اور نہ ہی پلاٹس کی خرید و فروخت کا سلسلہ رک سکا جبکہ انڈر پراسس سوسائٹیز نے بھی منظوری ہونے سے قبل ہی پلاٹس کی فروخت کردی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی منظور و غیر منظور شدہ اور منظوری کے لیے انڈر پراسس ہائوسنگ سوسائٹیز لسٹ کے مطابق سینکڑوں سوسائٹیز منظوری کی منتظر سمیت غیر منظور شدہ ہیں لیکن ڈویلپرز کی جانب سے نہ تو منظوری کروائی گئی اور نہ ہی ایف ڈی اے حکام کی جانب سے ان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں جس سے سرکاری ریونیو کولیکشن بھی متاثر ہوگئی اور سینکڑوں سوسائٹیز مالکان سرکاری فیسیں دبا کر بیٹھ گئے ۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں چند ایک چھوٹی سوسائٹیز کے خلاف ہی کارروائی کردی جاتی ہے ۔ ایف ڈی اے کے انسپکٹرز کی جانب سے بھی مبینہ طور پر نذرانے وصول کرکے انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے اور انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی اور انکی پشت پناہی کی جاتی ہے ْمعاملے پر ڈی جی ایف ڈی اے آصف چوہدری کا کہنا ہے کہ کچھ سوسائٹیز بہت پرانی ہوچکی جسکے باعث انکے خلاف کارروائی نہیں کررہے البتہ روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں