موٹروے کے اطراف فصلوں کی باقیات جلانے کا سلسلہ جاری

موٹروے کے اطراف فصلوں کی باقیات جلانے کا سلسلہ جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ زراعت اور محکمہ ماحولیات کے افسروں کی غفلت کے باعث موٹروے اور ہائی ویز کے اطراف فصلوں کی باقیات جلانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے جسکے باعث فیصل آباد کی حدود سے گزرنے والی موٹروے ایم تھری اور ایم فور پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے۔

جبکہ مختلف اہم شاہراہوں کے اطراف بھی فصلوں کی باقیات کو لگنے والی آگ سے نہ صرف سموگ کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ آگ سے اُٹھنے والے دھوئیں کے بادل سڑکات پر حادثات میں اضافہ کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ صنعتی شہر میں انسداد سموگ اقدامات نہ ہونے کے باعث ایئرکوالٹی انڈیکس بتدریج مضرصحت زون میں برقرار ہے اور شہری سانس کی تنگی اور امراضِ چشم سمیت مختلف طبی مسائل کا سامنا کررہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں