565 واسانادہندگان کے کنکشن منقطع، 73 لاکھ ریکور

565 واسانادہندگان کے کنکشن منقطع، 73 لاکھ ریکور

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ایم ڈی واسا عامر عزیز کی ہدایت پر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیموں نے نومبر میں 565 نادہندگان کے کنکشن منقطع کئے جبکہ 73لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔

ریونیو ڈائریکٹوریٹس کے افسروں و سٹاف کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم کے دوران گزشتہ ٹیموں نے شہر کے دونوں زونز میں نادہندہ صارفین کے خلاف کارروائیاں کیں ۔ایسٹ زون میں ڈائریکٹر ریونیو جاوید غنی کی نگرانی میں ڈس کنکشن ٹیم انچارج و ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر اقبال قادری نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا اویس اور محسن مسیح و دیگر سٹاف کی مدد سے 213ڈیفالٹرز کے کنکشن کاٹ دئیے جبکہ 39لاکھ 64 ہزار کی ریکوری کی۔ ویسٹ زون کے ڈائریکٹر اقبال ملک کی نگرانی میں ٹیم انچارج و ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالرؤف بٹ و دیگر ٹیموں نے نادہندہ صارفین کے 352کنکشن منقطع کئے اور33 لاکھ 46 ہزار روپے کی ریکوری کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں