کاشتکاروں سے گندم پیداواری مقابلہ کیلئے درخواستیں طلب
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب کے زیراہتمام گندم پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت کاشتکاروں سے۔۔
پیداواری مقابلہ 2023-24ء کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے بتایا کہ درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2024 ء ہے مقابلہ جیتنے والے کسانوں کو بھاری نقد انعامات دیئے جائیں گے ۔