ضلع ٹوبہ میں پہلی ویمن ہاکی لیگ ، 6فرنچائز کا تعین

ضلع ٹوبہ میں پہلی ویمن ہاکی لیگ ، 6فرنچائز کا تعین

ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو ضلع میں قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے کیلئے سرگرم،ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت ملک کی پہلی ویمن ہاکی لیگ ضلع کونسل۔۔۔

 سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پی ایچ ایف ویمن کے تعاون سے 16 سے 20 دسمبر تک گوجرہ کے انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہو گی، ٹورنامنٹ کے لئے 6فرنچائز رفیق سنٹر،گوہر ٹیکسٹائل،البارک مال،Bonsaiپیزا،الرشید اینڈ الحبیب ہسپتال اور بشیر سنز کا تعین کر لیا گیا ۔ افتتاحی تقریب میں آتش بازی اورموسیقی کا خصوصی انتظام کیا جائے گا، یہ ملکی تاریخ میں پہلی خواتین ہاکی لیگ ہے ،جس میں پاکستان بھر سے خواتین ہاکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ، ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ انتظامیہ کی طرف سے کھلاڑیوں کو تمام سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ انکی تربیت کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں