ڈی پی او کی زیرصدارت میٹنگ،ناقص کارکردگی پرسرزنش

ڈی پی او کی زیرصدارت میٹنگ،ناقص کارکردگی پرسرزنش

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او ملک طارق محبوب کی زیر صدارت آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی میٹنگ، سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او نے ناقص کارکردگی پر پولیس افسروں کی سخت سرزنش کرتے وارننگ جاری کی اور کہاڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اپنا سپروائزری کردار بہتر بنائیں۔ موثر کارکردگی پر ستائش جبکہ ناقص کارکردگی پر بازپرس کی جائے گی۔ کریمینل گینگز کے خلاف مؤثر حکمت عملی ترتیب دی جائے ۔ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے ۔ جرائم کی روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ڈی پی او ملک کی جانب سے کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل ترقی پانے والے 7 اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈی پی او نے ایس پی انویسٹی گیشن چنیوٹ خالد محمود تبسم کے ہمراہ ترقی پانے والوں کو پروموشن کے بیجز لگائے ، ترقی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس افسراہلکارشہریوں کی خدمت اور انصاف فراہمی کو اپنا نصب العین بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں