ڈی جی زراعت کاگورنمنٹ سیڈ فارم گوجرہ کا دورہ

ڈی جی زراعت کاگورنمنٹ سیڈ فارم گوجرہ کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈی جی زراعت پنجاب ڈاکٹر اشتیاق نے تحصیل گوجرہ میں گورنمنٹ سیڈ فارم کا دورہ کیا اور زراعت دفتر میں ماتحت افسروں ،کھاد ڈیلرز اور کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔

 ڈائریکٹر زراعت فیصل آباد عبد الحمید اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ فضل رسول شاہد، فارم منیجر ڈاکٹر نوشابہ نرگس اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت گوجرہ گلزار ایگریکلچر افیسر گوجرہ زرقا اور فارم منیجر جھنگ تنویر بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر اشتیاق نے کہاکہ امسال صوبہ بھر میں گندم کی زیادہ کاشت کے ساتھ فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے جس کیلئے حکومت کے پاس کھادوں کا وسیع سٹاک موجود ہے مزید کھاد درآمد بھی کی جارہی ہے ،کسی کمپنی یاڈیلرز جعلی کھاد فروخت کرنے یا کاشتکاروں سے زائد قیمت وصول نہیں کرنے دی جائیگی ،حکومت کھاد فیکٹری سے نکلنے والے ایک ایک بیگ کو مانیٹر کر رہی ہے ۔ کھاد کی تقسیم کا عمل شفاف بنانے کیلئے انتظامی افسروں کو بھی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ انہوں نے نمائشی پلاٹوں میں گندم کی فصل کا بھی معائنہ کیا،اور ڈیلر شاپ پر یوریا کھاد دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے ہدایات جاری کیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں