سرکاری افسر دفاتر ، فرضی کارروائیوں تک محدود ، مہنگائی ، ذخیرہ اندوزی ، من مانے نرخ ، شہری پریشان

سرکاری   افسر  دفاتر  ،   فرضی   کارروائیوں   تک    محدود   ،  مہنگائی  ،     ذخیرہ   اندوزی   ،   من   مانے   نرخ   ،   شہری   پریشان

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پرائس کنٹرول میکانزم میں ڈویژنل و ڈپٹی کمشنرز کی ناقص مانیٹرنگ اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں ڈیرے ڈالنے سے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں مصنوعی مہنگائی کنٹرول سے باہر۔۔۔

ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کے خلاف خاطر خواہ کارروائیاں نہ ہونے پر ناجائز منافع خور ی جاری جبکہ سرکاری افسر صرف دفاتر اور فرضی کارروائیوں تک محدود نظر آرہے ہیں جسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے ناجائز منافع خور مافیا پھل،سبزیوں،گوشت ودیگر اشیائے ضروریہ کے من مانے دام وصول کرکے پرائس کنٹرول میکانزم کا مذاق اڑارہاہے ۔ دوسری جانب مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکامی پر پنجاب حکومت نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنرز کو پرائس کنٹرول میکانزم کی کڑی مانیٹرنگ کے خصوصی ٹاسک دیئے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈویژنل انتظامی سربراہان کو پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد،سبزیوں اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کا تقابلی جائزہ لیتے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرانے پر فوکس کرنے جبکہ انتظامی افسروں کو سبزی منڈیوں میں پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے وقت مارکیٹ کمیٹی عملہ کے ہمراہ موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں