نڑوالا پُل پر گنے کی ٹرالی کا ڈرائیور حادثہ میں جاں بحق
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نڑوالا پُل پر گنوں سے لوڈ ٹرالی کا ڈرائیور حادثہ میں جاں بحق ہوگیا۔ نڑوالا روڈ پر لنڈا پُل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کاٹائی راڈ ٹوٹنے سے گنے ٹرالی ڈرائیور کے اوپر اُلٹ گئے ۔
جس سے 35 سالہ عبدالرحمنگنوں تلے دب کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے لاش نکال کر ورثاء کے حوالے کردی۔