پرائس مجسٹریٹس کو مارکیٹوں میں انسپکشنزبڑھانے کا حکم

پرائس مجسٹریٹس کو مارکیٹوں میں انسپکشنزبڑھانے کا حکم

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹوں وبازاروں میں انسپکشنزبڑھانے کا حکم دیا اورگرانفر و شو ں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے ساتھ بھاری جرمانے کرنے کی تاکید بھی کی ۔

ڈی سی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور بعض پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا صارفین کو ریلیف کی فراہمی میں اقدامات نہ کرنے والوں کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی رپورٹ بمعہ تصاویری ثبوت روزانہ شیئر کریں اوران کے ایکشن سے صارفین مطمئن نظر آنے چاہئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں