شادی تقریب میں ساڑھے 3لاکھ کاموبائل نکال لیا گیا

شادی تقریب میں ساڑھے 3لاکھ کاموبائل نکال لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی تقریب میں آیا شہری ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے موبائل سے ہاتھ دھوبیٹھا۔تھانہ گلبرگ کے علاقے 279موڑ کے قریب واقع شادی ہال میں تقریب میں میں شرکت کیلئے آیا۔۔

 احمد حسن بارات کے انتظار میں کھڑا تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراش کی جانب سے اسکی جیب سے نقدی اور ساڑھے تین لاکھ کا موبائل فون چوری کرلیاگیا۔ تھانہ کوتوالی کے علاقے بھوانہ بازار میں کانسٹیبل عثمان خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران جیب تراش نے اسکی جیب سے نقدی اور موبائل فون نکال لیا۔ تھانہ سول لائنز کے علاقے لاری اڈے کے قریب عدیل نامی مسافر بس کے انتظار میں کھڑا تھا کہ اس دوران جیب تراش نے اسے باتوں میں الجھاتے ہوئے اسکی جیب سے نقدی اور موبائل فون نکال لیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں