کمالیہ شہر میں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر ،خزانے کو نقصان

کمالیہ شہر میں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر ،خزانے کو نقصان

کمالیہ(نمائندہ دنیا )کمالیہ شہر میں غیر قانونی بلا نقشہ جات منظوری ناقص میٹریل کمرشل و گھریلو بلڈنگز کی تعمیر کا کام جاری ہے ذرائع کے مطابق متعدد کمرشل بلڈنگز نقشہ منظوری اور متعلقہ افسروں کی مبینہ ملی بھگت سے بغیر نقشہ منظوری اور سرکاری فیس کے تعمیر کی جا رہی ہیں متلقہ افسر مبینہ طور پر مک مکا کر کے تعمیر کی اجازت دے دیتے ہیں۔

جس سے سرکاری خزانہ کو لاکھوں کا نقصان پہنچایا جا رہاہے بیشتر کمرشل بلڈنگز کو ڈومیسٹک ظاہر کیا جاتا ہے اور جو مالک دکان یا مکان متعلقہ ملازمین کی جیب گرم نہیں کرتا انکو بہانوں سے پریشان کیا جاتا ہے اور نقشہ منظور نہیں کیا جاتا سماجی حلقوں نے ڈی سی ٹوبہ اور کمشنر فیصل آباد سے فوری نوٹس لیتے ہوئے شہر میں جاری بلڈ نگز کا معائنہ کرتے ہوئے کارر وائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں