دنیا کی خبر پر وارث پورہ میں غیر قانونی پلازہ سیل

دنیا کی خبر پر وارث پورہ میں غیر قانونی پلازہ سیل

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)روزنامہ دنیا کی خبر پر ایکشن، وارث پورہ میں غیر قانونی پلازہ سیل کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا نے وارث پورہ کے علاقے میں بغیر نقشہ منظوری اور لیگل فیس ادائیگی کے غیر قانونی پلازہ تعمیر کرنے کی خبر شائع کی تھی جس پر کمشنر فیصل آباد ڈویژن سلوت سعید نے نوٹس لے کرچیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو کو انکوائری کی ہدایت کی پلازہ مالکان کنورژن فیس کی کوئی رسید یا کمرشل منظور شدہ نقشہ پیش نہ کرسکے جس پر پلازہ سیل کردیا گیا ذرائع کے مطابق غیر قانونی تعمیرات میں میونسپل کارپوریشن کے لائٹ سپروائزر کی مکمل حمایت حاصل رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں