شہری کیمیکل ڈور پھرنے سے زخمی، اقدام قتل کا مقدمہ

شہری کیمیکل ڈور پھرنے سے زخمی، اقدام قتل کا مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کیمیکل ڈور گلے میں پھرنے سے شہری شدید زخمی، پولیس نے اقدام قتل کا پرچہ کاٹ دیا۔

تھانہ صدر کے علاقہ کہکشاں کالونی میں عثمان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اس دوران اچانک کیمیکل ڈور گلے پر پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے نامعلوم پتنگ بازوں کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں