ٹھیکریوالا سے ڈکیت گینگ گرفتار،مال مسروقہ برآمد

ٹھیکریوالا سے ڈکیت گینگ گرفتار،مال مسروقہ برآمد

پینسرہ ،چنیوٹ(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے چار رکنی ڈکیت گینگ پکڑ لیا ۔ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا ارسلان بازی اے ایس آئی رائے توصیف ودیگر اہلکاروں نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے۔۔۔

 بلال،نعمان ،احتشام اورفیضان کو گرفتار کر کے ملزموں سے موٹر سائیکل ،نقدی اسلحہ و دیگر قیمتی اشیا برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیااور تفتیش شروع کر دی ۔آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے اے ایس آئی نصراﷲ خان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے بائی پاس سرگودھا روڈ سے منشیات فروش ملزم راشد کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس برآمدکرلی ۔ ضلع چنیوٹ پولیس نے کارروائی کرتے چوبیس گھنٹوں میں مختلف مقدمات میں مطلوب 14 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا جو ضلع بھر کے تھانوں کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے ۔ اشتہاریوں سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد کا کہنا ہے کہ تمام ذرائع بروئے کار لاکر اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں