ڈ ی سی ،ڈی پی او کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس

ڈ ی سی ،ڈی پی او کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ایم عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راشد ہدایت کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ضلع میں ۔۔

قیام امن، یوم علیؓ پر مذہبی ہم آہنگی اور پتنگ سازی اور پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے امن کمیٹی ممبران سے تعاون کی درخواست کی گئی۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں امن و امان کے قیام میں تاجر برادری کا بہت کردار ہے ۔یوم علیؓ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونگے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا محفوظ جھنگ کے لئے علماء اور تاجر برادری کا تعاون بہت ضروری ہے ۔ہمیں سب کو ملکر ضلع کو پر امن اور خوشحال بنانا ہے ۔ضلعی انتظامیہ شہر میں صفائی ستھرائی اور شہریوں کے مسائل کے ازالہ کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے ۔کمیٹی ممبران نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ایم میر نے ڈی پی او راشد ہدایت کے ہمراہ امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔ انتظامات اور سکیورٹی امور کاجائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ طلبائکو پرسکون ماحول کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے ۔ڈی پی او نے کہا ناجائز ذرائع استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں