واسا کے آپریشنز افسروں کو پورٹلز پر درج شکایات ایک روز میں حل کرنے کی ڈیڈ لائن

واسا کے آپریشنز افسروں کو پورٹلز پر درج شکایات ایک روز میں حل کرنے کی ڈیڈ لائن

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے آپریشنز افسروں کو پورٹلز پر درج شکایات ایک روز میں حل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی، بصورت دیگر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سٹیزن پورٹل،سی ایم پورٹل سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر درج شکایات کے ازالہ کے لئے جائزہ اجلاس ایم ڈی واساکی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں انہوں نے ہدایت کی کہ حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت سمیت تمام پورٹلز پر درج شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایم ڈی واسا نے شہریوں کی بڑھتی  شکایات پر احکامات جاری کئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں