عید پر قصابوں کی چاندی پانی ملا گوشت مہنگے داموں فروخت

عید پر قصابوں کی چاندی پانی ملا گوشت مہنگے داموں فروخت

پینسرہ(نمائندہ دنیا)انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت لاپروائی و مبینہ ملی بھگت سے عید الفطر پر قصاب شہریوں کو لوٹتے ہوئے نظر آئے ،ساتواں میل،ایئر پورٹ چوک،نیو سبز منڈی۔۔۔

اور سدھار میں قصاب پانی ملا مضر صحت گوشت مہنگے اور منہ مانگے داموں میں فروخت کرتے رہے مادہ اور لاغر جانوروں کو گھروں سے ذبح کرکے قصائی اپنے اڈوں پر لاتے اور مہنگے داموں فروخت کر دیتے ہیں عید سے دو روز قبل ہی قصابوں نے اپنے ریٹ مقرر کر لئے تھے جھنگ روڈ کی اطراف میں قصاب چکن 700مٹن2000تا2400جبکہ بیف1000کلو میں فروخت کرتے رہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور ضلعی انتظامیہ گھروں میں بیٹھے عید انجوائے کرتے رہے جبکہ قصاب عوام کی کھال اتارتے ہوئے نظر آئے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کمشنر فیصل آباد سے نوٹس کی اپیل کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں