ٹو بہ ٹیک سنگھ:اے آئی جی انڈ سٹریز کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ:اے آئی جی انڈ سٹریز کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اے آئی جی انڈ سٹریز جیل خانہ جات رانا رضا اﷲ خاں اورڈپٹی کمشنر نعیم سندھونے عید الفطر کے روز ڈسٹر کٹ جیل کا دورہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے ڈسٹر کٹ جیل کے قیدیوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کئے۔

اور قیدیوں میں تحائف اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،انہوں نے خواتین بیرک ، کچن اسیران،جیل ہسپتال اور نو عمر بچوں کی بیرک سمیت دیگر وارڈز کامعائنہ کیا ،ا ور ہسپتال میں زیر علاج قیدیوں سے علاج معالجہ کی سہولیات اور مسائل دریافت کئے ،انہوں نے مجموعی طور پر جیل کے سکیورٹی انتظامات،قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار،ڈسپلن اور کنٹرول پر جیل انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کااظہار کیا، انہوں نے جیل میں صفائی ،حفظان صحت کے معیا ر اور قیدیوں کی رہائش ،خوراک اور سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے جیل حکام کو ہدایت کی کہ تمام قیدیوں کی اخلاقی تربیت پر بھی زور دیں تاکہ جب یہ لوگ جیل سے نکلیں تو معاشرہ کے ایک اچھے فرد کی حیثیت سے اپنی زندگی گزار سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں