محکمہ صحت کا چھٹیاں منسوخ کرنے کا حکم نظرانداز،عید پر ہسپتالوں کا بیشتر عملہ ڈیوٹی سے غائب رہا

محکمہ صحت کا چھٹیاں منسوخ کرنے کا حکم نظرانداز،عید پر ہسپتالوں کا بیشتر عملہ ڈیوٹی سے غائب رہا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت کی جانب سے عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے باوجود ہسپتالوں کا بیشترعملہ ڈیوٹی سے غائب رہا۔ جبکہ مریض علاج معالجے کے لیے دھکے کھاتے رہے ۔

عیدالفطر سے قبل محکمہ صحت بنائی گئی منصوبہ بندی کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی تھیں تاکہ عید کے دنوں میں بھی مریضوں کو معمول کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات میسر آسکیں۔ تاہم الائیڈ ہسپتال ون اور ٹو، ایف آئی سی، چلڈرن ہسپتال، نصرت فتح علی خان اور فیصل آباد ٹیچنگ ہسپتال میں بیشتر سینئرڈاکٹرز ڈیوٹی سے غائب رہے جبکہ جونیئرڈاکٹرز مریضوں کا علاج معالجہ کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔ جبکہ اس موقع پر طبی عملے کی عدم موجودگی کے باعث مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف عید کے دوسرے اور تیسرے دن پارکوں اور دیگر مقامات سے ملنے والے غیر معیاری اشیا کھانے سے کئی افراد اور خصوصا بچوں کی بڑی تعداد بیمار ہو گر ہسپتال پہنچ گئی ۔ کئی افراد کو پیٹ کے امراض کا سامنا رہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں