محکمہ ماحولیات کی غفلت ،پولیتھین بیگز کا استعمال نہ رک سکا

محکمہ ماحولیات کی غفلت ،پولیتھین بیگز کا استعمال نہ رک سکا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ ماحولیات کی سنگین غفلت کے باعث پولیتھین بیگز کا استعمال نہ رک سکا جبکہ پولیتھین بیگز اور پلاسٹک کے استعمال سے متعلق بین الاقوامی سطح پر خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں محکمہ ماحولیات کی غفلت پر پابندی کے باوجود پولیتھین بیگز اور ناقص میٹریل سے بننے والے پلاسٹک کے ڈسپوز ایبل برتنوں کا استعمال بند نہیں ہوسکا شہر اور گرد و نواح میں اشیا خور و نوش کے لیے بھی پولیتھین بیگز اور ناقص میٹریل سے بنے ڈسپوزایبل برتنوں کا استعمال کیا جارہاہے عالمی سطح پر ماہرین نے پلاسٹک کے استعمال سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ماہرین کے مطابق پلاسٹک کے استعمال سے نینو پلاسٹک جسم میں داخل ہوتا ہے جو کینسر کی سب سے بڑی وجہ بنتا ہے یہی ڈسپوزایبل برتن اور پولیتھین بیگز ہی سالڈ ویسٹ کا بھی سب سے بڑا حصہ ہوتے ہیں ان سے سیوریج سسٹم بھی شدید متاثر ہوتا ہے پلاسٹک برتن اور پولیتھین بیگز انسانی صحت اور مالی نقصان کا سبب بن رہے ہیں لیکن محکمہ ماحولیات سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارروائیاں کرنے کو تیار نہیں ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں