چنیوٹ:مچھلی کاغیرقانونی شکارکرنیوالوں کو جرمانے

چنیوٹ:مچھلی کاغیرقانونی شکارکرنیوالوں کو جرمانے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ فشریز ضلع چنیوٹ عید کے دنوں میں بھی سرگرم رہا ، تفصیلات کے مطابق محکمہ فشریز ضلع چنیوٹ نے ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈائریکٹر جنرل فشریز کی ہدایت پر غیر قانونی اور لائسنس کے۔۔۔

بغیر مچھلی کا شکار کرنے والوں کے خلاف عید کے تینوں دنوں کریک ڈاؤن کیا۔ مختلف اضلاع سے آئی ہوئی ٹیموں نے متعلقہ افسروں کے ساتھ ملکر ضلع کے مختلف مقامات پر مچھلی پکڑنے کے پوائنٹس وزٹ کیے اور غیر قانونی شکار کرنے والوں کے سامان ضبط کیے ۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلیم اصغر اور انسپکٹر فشریز ارسلان علی عابد نے لوگوں کو لائسنس کے حصول کی ترغیب دی۔ یاد رہے کہ مچھلی پکڑنے کا سالانہ لائسنس 2000 روپے اور روزانہ کا لائسنس صرف 100 روپے میں حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں