ضلعی انتظامیہ ، کارپوریشن غفلت ،تاریخی ورثہ ضائع ہونے لگا

ضلعی انتظامیہ ، کارپوریشن غفلت ،تاریخی ورثہ ضائع ہونے لگا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی سنگین غفلت کے باعث فیصل آباد کا تاریخی ورثہ ضائع ہونے لگا۔

 لائلپور کے بانی سر جیمز لائل کی یادگار سے قدیم دھاتی پلیٹیں غائب ہوگئی تاریخی گھنٹہ گھر کا گھڑیال بھی مرمت نہ کروایا جاسکا تفصیلات کے مطابق فیصل آباد تاریخی اعتبار سے اہم ترین شہر ہے جسے نہری کالونی کے طور پر آباد کیا گیا تھا فیصل آباد کا پہلا نام ساندل بار تھا اس کے بعد اس شہر کا نام سر چارلس جیمز لائل کے نام پر لائلپور رکھا گیا انکی یاد میں باغ جناح میں یادگار بنائی گئی لیکن تاریخی ورثے کی قدر نہ کرنے پرسر جیمز لائل کی یادگار میں لگائی گئی قدیم دھاتی پلیٹیں غائب ہوگئیں فیصل آباد کی پہچان سمجھا جانے والا گھنٹہ گھر بھی انتظامی غفلت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے گھنٹہ گھر کا گھڑیال خراب رہنا معمول بن چکا ہے ،گھڑیال نہ تو اب درست وقت دکھاتا اور نہ ہی اس کا گھنٹہ بجتا ہے تاریخی ورثہ عدم توجہ پرضائع ہورہا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن اس سنگین مسئلے پر توجہ دینے کو تیار ہی نہیں ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں