بھاری واسا سرچارج اور ماہانہ ٹیکس لگانے پر تاجر پھٹ پڑے

بھاری واسا سرچارج اور ماہانہ ٹیکس لگانے پر تاجر پھٹ پڑے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)واسا کی جانب سے زمینی پانی نکالنے پر دکانوں کو 4500 روپے سرچارج اور 1500 روپے ماہانہ ٹیکس لگانے۔۔

 پر تاجر پھٹ پڑے تاجروں نے زمینی پانی استعمال کرنے پر ماہانہ بل کے ساتھ اضافی ٹیکس دینے سے انکار کردیا تفصیلات کے مطابق واسا کی جانب سے تاجروں کو دکانوں میں بور کرکے زمین سے پانی نکال کر استعمال کرنے پر 4500 روپے سرچارج اور 1500 روپے ماہانہ اضافی بل لگایا گیا ہے جس پر گزشتہ روز فیصل آباد کی تاجر تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تاجروں کا کہنا تھا کہ ہماری موٹر ہماری بجلی ہماری زمین اور ہمارا بور زمینی پانی نکالنے پر واسا کو اضافی بل ادا نہیں کریں گے واسا کا میٹھے پانی کی فراہمی اور سیوریج کا آنے والا ماہانہ بل ادا کریں گے لیکن زمین سے پانی نکالنے کا ٹیکس ہم ادا نہیں کریں گے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تاجروں کا کہنا تھا کہ صنعتی استعمال کرنے والوں سے زمینی پانی نکال کر استعمال کرنے کا ٹیکس وصول کیا جائے چھوٹی دکانوں والوں پر ٹیکس لگانا جگا ٹیکس کے مترادف ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں