نوسربازوں نے اے ٹی ایم کارڈ بدل کر نقدی نکال لی

 نوسربازوں نے اے ٹی ایم کارڈ بدل کر نقدی نکال لی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازوں نے شہری کی اکائونٹ سے رقم نکال لی۔تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے کوہ نورفلیٹس کے قریب کاشف نامی شہری اے ٹی ایم سے پیسے نکال رہا تھا۔۔

 کہ اس دوران نامعلوم نوسربازوں کی جانب سے اسے باتوں میں الجھاکر اس کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرلیا گیا اوربعد ازاں اسکے اکائونٹ سے رقم نکال لی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں