قتل کی نیت سے شہری پرتیز رفتار گاڑی چڑھا دی

قتل کی نیت سے شہری پرتیز رفتار گاڑی چڑھا دی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو قتل کرنے کی نیت سے مبینہ طور پر تیز رفتار گاڑی اس پر چڑھا دی گئی۔

 تھانہ روشن والا کے علاقے چک نمبر 242 رب کے رہائشی عرفان نے پولیس کو بتایا کہ ملزم شاہد اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے اس پر قتل کی نیت سے گاڑی چڑھا دی گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں