گندم پیدواری مقابلے ، کٹائی کے شیڈول کی قرعہ اندازی

گندم پیدواری مقابلے ، کٹائی کے شیڈول کی قرعہ اندازی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر نگرانی گندم کے پیدواری مقابلے میں سیلیکٹ ہونے والے کاشتکاروں کی گندم کی کٹائی کے شیڈول کی قرعہ اندازی ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی۔۔

 اس موقع پر ڈائریکٹر کراپ رپوٹنگ طاہر محمود، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف عزیز ،سینئر سائنٹسٹ طاہر شاہ اور گندم کے پیدواری مقابلے میں سیلیکٹ ہونے والے کاشتکار بھی موجود تھے ، اجلاس میں بتایا گیا کہ گندم کے وہ کاشتکار اس مقابلے میں منتخب کئے گئے ہیں، جن کا متصل 5ایکٹر رقبہ پر گندم کاشت ہے ، مقابلے کیلئے ہر کاشت کار کے رقبہ میں سے 6*8فٹ کے دو پلاٹ کی گندم کٹائی کی جائے گی،18اپریل سے 29 اپریل تک بذریعہ قرعہ اندازی شیڈول کے مطابق گندم کی کٹائی کی جائے گی، پہلی پوزیشن لینے والے کاشتکار کو 3لاکھ روپے ، دوسری پوزیشن لینے والے کاشتکار 2لاکھ روپے اور تیسری پوزیشن لینے والے کاشتکار کو ایک لاکھ روپے بطور انعام دیئے جائیں گے ،یڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کہا ہے کہ کاشتکار بہتر پیداوار حاصل کر کے ملکی ترقی میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں، زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،ہمارا کاشتکار خوشحال ہو گا تو ملک بھی ترقی کرے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں