مامونکانجن کوجرائم سے پاک بنانا ترجیح :رائے آصف

مامونکانجن کوجرائم سے پاک  بنانا ترجیح :رائے آصف

مامونکانجن( نمائندہ دنیا) مامونکانجن کوجرائم سے پاک بنانا ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار تھانہ ماموں کانجن کے ایس ایچ او رائے آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ کو امن کا گہوارہ اور جرائم سے پاک بنانا میرا مشن ہے ۔ پولیس عوام کو تحفظ کرنے کی قانونی اورآئینی طور پر پابند ہے ۔ تھانوں میں ٹاؤٹوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے علاقہ میں رسہ گیروں ، منشیات فروشوں، قبضہ مافیا، جواء مافیا کے وجود کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں