چھوٹے آبی منصوبے شروع کئے جائیں:میاں امتیاز

چھوٹے آبی منصوبے شروع  کئے جائیں:میاں امتیاز

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایگریکلچر کمیٹی کے سابق ضلعی چیئر مین میاں امتیاز نے کہاہے کہ پانی زراعت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ پانی کی قلت سے زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔۔

 لہٰذا اگر بڑے آبی ذخائر یا چھوٹے چھوٹے ڈیمز بنا دیئے جائیں تو 7ملین ایکڑ فٹ سے زائد ضائع ہونے والا پانی ذخیرہ کر کے زرعی ترقی کیلئے استعمال میں لایا جا سکتا ہے جو نہ صرف زراعت کے شعبہ میں سر سبز انقلاب لانے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے بلکہ اس سے ملک کو اقتصادی طور پرمضبوط بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے اگر بڑے آبی ذخائر کی تعمیر فوری طور پر ممکن نہیں تو چھوٹے منصوبے بھی شروع کئے جا سکتے ہیں تاکہ پانی کی قلت زرعی شعبہ کو متاثر نہ کر سکے ،انہوں نے کہا کہ مون سون کے دوران ہونے والی بارشوں کے پانی کو ذخیرہ کر کے سیلابی صورتحال سے بچا جاسکتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں