800 لیٹر ایکسپائرڑ کولڈ ڈرنکس کو برآمد کر کے تلف کر دیا گیا

 800 لیٹر ایکسپائرڑ کولڈ ڈرنکس  کو برآمد کر کے تلف کر دیا گیا

جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 800 لیٹر ایکسپائرڑ کولڈ ڈرنکس کو برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔فیصل آباد روڑ اڈا چمراں والی پر کولڈ ڈرنکس کی ایجنسی میں ریڈ کے دوران ایکسپائرڑ کولڈ ڈرنکس برآمد ہوئیں۔

ڈپٹی کمشنر عمیر نے ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی یاسر مشتاق اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کو صحت مند اور محفوظ خوراک کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں