رشوت لینے پر ایکشن، تھانہ چک جھمرہ کے دو اہلکار معطل

 رشوت لینے پر ایکشن، تھانہ چک جھمرہ کے دو اہلکار معطل

چک جھمرہ( نامہ نگار)تھانہ چک جھمرہ میں کرپشن کی میڈیاپر نشاندہی کی خبر پر پولیس کے اعلیٰ افسروں کا ایکشن، تھانہ چک جھمرہ میں رشوت لینے والے دونوں اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا رانا لیاقت اور میاں وقار نے دو ملزمان کو مبینہ طور پر دو لاکھ روپے رشوت لینے کے عوض رہا کر دیا تھا۔۔

 ملزموں کے دیگر 3 ساتھیوں سے 5 لاکھ روپے رشوت طلب کی گئی اور رشوت نہ ملنے پر مقدمہ درج کر دیاگیا ایس ایس پی آپریشن نے دونوں اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے انکے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا ایس،ایس،پی آپریشنزنے کہا ہے کہ دونوں اہلکاروں کے خلاف بھرپور محکمانہ کارروائی کی جائے گی دونوں اہلکاروں کو چارج شیٹ کر کے انکوائری شروع کردی گئی ہے ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ موصوف دونوں اہلکار اس سے قبل بھی رشوت خوری میں ملوث رہے ہیں میڈیا پر گزشتہ روز خبر نشر کی گئی جس پر ایس ایس پی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے راشی اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں