روٹی اور نان مہنگے بیچنے پرہزاروں روپے کے جرمانے

روٹی اور نان مہنگے بیچنے پرہزاروں روپے کے جرمانے

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)روٹی اور نان کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں۔ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے تندوروں اور ہوٹلوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے والے ہوٹل مالکان کو جرمانہ اور گرفتار کیا جا رہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنرز و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روٹی کے نرخ نامہ پر عملدرآمد کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں۔ابتک ہوٹلز و تندوروں پر 1228 انسپکشنز کی گئیں اور خلاف ورزی پر 70 ہزار جرمانہ اور چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہوٹل مالکان روٹی کی مقررہ قیمت کیساتھ پورا وزن یقینی بنائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں