صوبائی محتسب:42سائلین کو 93 لاکھ روپے کے واجبات ادا

صوبائی محتسب:42سائلین کو  93 لاکھ روپے کے واجبات ادا

لاہور(سپیشل رپورٹر)محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کی کوششوں سے 42 سائلین کو زیر التوا تنخواہوں کے 93 لاکھ روپے سے زائد واجبات ادا کر دئیے گئے۔

ترجمان نے بتایا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں بطور سینٹری ورکرز فرائض سر انجام دینے والے 42 شکایت کنندگان نے دفتر محتسب پنجاب کو درخواست دی کہ انہیں گزشتہ 5 ماہ کی تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے ۔ محتسب پنجاب نے ڈائریکٹر پراجیکٹ یونٹ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر لاہور/میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال کو ہدایت کی کہ اس انسانی مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کر کے دفتر محتسب کو رپورٹ پیش کی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں