نیشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا

نیشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)نیشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا ،6 ٹیمیں شریک ہوں گی۔پی سی بی کے زیر انتظام یہ ٹورنامنٹ اس بار مختلف طریقے سے کروایا جارہا ہے ۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ کے لیے اپنی مسلسل کوششوں اور فروغ کے عزم کے تحت ٹورنامنٹ میں 6ریجنل ٹیموں کو شامل کیا ہے جو ڈبل لیگ کی بنیاد پر 50 اوورز کے میچز کھیلیں گی ٹورنامنٹ میں شریک چھ ٹیمیں کراچی لاہور ملتان پشاور کوئٹہ اور راولپنڈی کو کم از کم دس میچز کھیلنے کو ملیں گے ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 22 لاکھ 45 ہزار روپے ہے 30لیگ میچوں کے بعد دو سرفہرست ٹیمیں 11 مئی کو فائنل میں مدمقابل ہونگی جیتنے والی ٹیم سلور ٹرافی اور دس لاکھ روپے کی حقدار ہوگی رنرز اپ ٹیم کو پانچ لاکھ ملیں گے ایونٹ کے میچز جواد کلب کرکٹ گراؤنڈ ، اقبال سٹیڈیم اور بوہڑنوالی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے سعید اجمل اکیڈمی گراؤنڈ کو ریزرو رکھا گیا ہے ۔عمیمہ سہیل کراچی ریجن ، لاہور کی قیادت کائنات حفیظ ،صائمہ ملک کوئٹہ کی کپتان ہونگی۔ملتان کی کپتان ہمنہ بلال ،گل رخ پشاور اور ماہنور آفتاب راولپنڈی کی قیادت کریں گی بدھ کے میچز میں کوئٹہ بمقابلہ راولپنڈی، جواد کرکٹ کلب گراؤنڈ،کراچی بمقابلہ ملتان، اقبال اسٹیڈیم، پشاور بمقابلہ لاہور، بوہڑنوالی کرکٹ گراؤنڈ جمعہ کے میچز میں کوئٹہ بمقابلہ پشاور، اقبال سٹیڈیم، لاہور بمقابلہ کراچی، جواد کلب گراؤنڈ راولپنڈی بمقابلہ ملتان، بوہڑنوالی کرکٹ گراؤنڈ میں ہوں گے

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں